اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں بھی حق کی بات عنوان کے تحت ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پروگرام میں موجود افسران کو اپنے اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔ بعد ازاں افسران نے خواتین کے مسائل کو سن کر فوراً ان مسائل کے حل سے متعلق افسران کو ہدایات دیں۔
مشن شکتی کے تحت سہارنپور میں پروگرام کا انعقاد
اترپردیش کی حکومت کے مشن شکتی پروگرام کے تحت ریاست کی یوگی حکومت نے خواتین کے لئے مزید ایک نئی پہل کی شروعات کی ہے۔ اس نئی پہل کے تحت ریاست کے کئی اضلاع میں خواتین کے لئے ”حق کی بات“ عنوان کے تحت ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Mission Shakti
پروگرام کی افادیت کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے سہارنپور کے ضلع پروبیشن آفیسر پشپیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلی کے احکامات کے بعد حق کی بات عنوان کے تحت ضلع مجسٹریٹ کی موجود گی میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پروبیشن آفیسر نے بتایا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلوں تشدد، خواتین کا استحصال، سروس اور کیرئر کے متعلق تمام پریشانیوں و مسائل یا مذکورہ مسائل سے متعلق پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے حل کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔