اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: دو بائیک چور گرفتار، دس موٹر سائیکلیں برآمد - सहारनपुर में पुलिस ने दो वाहन चोरों को गिरफ्तार किया

سہارنپور کے تھانہ چلکاہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی، پولیس نے دو گاڑی چوروں کو گرفتار کرکے ان سے دس چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنناپا نے پریس کانفرنس کرکے پورے واقعہ کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔

police arrested two vehicle thieves and recovered ten motorcycle in saharanpur
دو بائیک چور گرفتار، دس موٹر سائیکلیں برآمد

By

Published : Sep 29, 2021, 4:30 PM IST

ضلع میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ آج سہارنپور کے تھانہ چلکانہ پولیس کو اس بڑی کامیابی ملی ہے، جب پولیس نے دو شاطر گاڑی چوروں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چوری کی گئی 10 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چنناپا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پورے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ایک عرصے سے مذکورہ چوروں کی تلاش میں تھی، جس کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور آج پولیس کو اس میں کامیابی ملی۔

گاڑی چور دوسرے اضلاع میں لے جاکر انہیں سستی کی قیمتوں میں فروخت کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details