اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: چار روز سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد - گاؤں بھائیلہ

نامعلوم افراد نے درندگی کے ساتھ اینٹوں سے کچل کر بچے کو ہلاک کرکے اس کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی۔

Lost Child
لاش کھیت میں ملی

By

Published : Dec 20, 2020, 5:30 PM IST

ضلع سہارنپور کے کوتوالی علاقہ کے گاؤں بھائیلہ میں چار دنوں سے لاپتہ بچے کی لاش کھیت میں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم قاتلوں نے درندگی کے ساتھ اینٹوں سے کچل کر بچے کو ہلاک کرکے اس کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔ پولیس نے لاش ملنے کے بعد اغوا کر رپورٹ میں ترمیم کرتے ہوئے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

لاش کھیت میں ملی

کوتوالی علاقہ کے گاؤں بھائیلہ کے باشندہ پرمود کا 12 سالہ بیٹا کارتک منگل کے روز اچانک گھر سے غائب ہو گیا تھا۔

اہل خانہ نے شام تک تلاش کرنے کے بعد کارتک کے نہ ملنے سے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کرنے کا معاملہ کوتوالی میں تحریر دی تھی، جس میں پولیس نے بدھ کے روز مقدمہ درج کیا، اس کے باوجود کارتک کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ جمعہ کی شام گاؤں کے باہر ایک کھیت میں کارتک کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: مصطفی کمال

پولیس کے مطابق کارتک کی لاش کو اینٹوں سے کچلا گیا تھا اور اس کی شناخت مٹانے کے لئے اسے جلانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔ حالانکہ ٹھنڈ اور شبنم کی وجہ سے کارتک کے بال ہی جل سکے تھے۔ لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پنچ نامہ بھر کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اغوا کی رپورٹ میں ترمیم کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کوتوالی انچارج انسپکٹر اشوک سولنکی نے بتایا کہ معاملہ قتل کا ہے اور متاثرہ خاندان ابھی کسی پر شک ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تفتیش کے لئے پولیس کی دو ٹیمیں ہر پہلو پر غور و خوض کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔ جلد ہی واقعہ کا انکشاف کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details