ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں محکمہ آبکاری بھلے ہی نشے کے خلاف مہم چلاکر اس کی روک تھام کی پوری کوششیں کرنے کا دعویٰ کررہی ہو، لیکن نشے کے خلاف مرزاپورگاوں میں ہوئی مہاپنچایت نے محکمہ کے تمام دعوؤں کی پول کھول دی۔
لوگوں نے پنچایت میں نوجوان کو بیدار کرتے ہوئے نشہ سے دور رہنے کی اپیل کی، وہیں نشہ کے کاروباریوں کو گاوں میں چرس، اسمیک،افیم کا کاروبار فوری طورپر بندکرنے کا انتباہ دیا۔
لوگوں کا کہناہے کہ یہ نشہ آور چیزیں عام فروخت ہورہی ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں نشے کی عادت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کئی مرتبہ پولیس سے شکایت بھی کی گئی، لیکن نشے کا کاروبار بند نہیں ہوا، جس کے بعد اب مجبوری میں لوگوں نے مہاپنچایت کرنے کافیصلہ لیاہے اور نشہ کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
لوگوں کاکہناہے کہ مہم کے تحت نوجوانوں کو نشہ سے ہونے والے نقصانات بتائے جائینگے، نشہ کے سوداگر پولیس سے ملی بھگت کرکے علاقہ میں افیم،چرس اور اسمیک کا روبار کررہے ہیں۔