اس موقع پر دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ' پولیس چوکی کھلنے سے خواتین کے مسائل جلد حل ہوں گے، اور جرائم پر بھی کنٹرول ہو سکے گا۔ سی او رجنیش اپادھیائے نے کہا کہ' ضلع میں صرف ایک خواتین تھانہ ہونے سے علاقے کی خواتین کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، حکومت نے ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے خواتین رپورٹنگ پولیس چوکی کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔
دیوبند تھانہ میں خواتین پولیس چوکی کا افتتاح - کاؤنسلنگ کی جائے گی
یوگی حکومت کی جانب سے خواتین جرائم پر قابو پانے اور ان کے جلد حل کے لئے دیوبند شہر میں ایک خواتین رپورٹنگ پولیس چوکی بنائی گئی ہے، جس کا افتتاح آج دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے کیا۔ اس دوران رکن اسمبلی نے خواتین پولیس اہلکاروں کو سرٹیفکٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔
دیوبند تھانہ میں خواتین چوکی کا افتتاح
مزید پڑھیں:مظفر نگر: عالمی یوم خواتین کے موقع پر آنگن واڑی ملازمین کا انوکھا احتجاج
جس سے خواتین کے مسائل کا جلد سے جلد حل کیا جا سکے۔ پولیس چوکی انچارج شیوانی چودھری نے کہاکہ' چوکی کھلنے سے خواتین کو دور تھانے پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خواتین کے مسائل کو اب یہیں سنا جائے گا، ان کی کاؤنسلنگ کی جائے گی اور جلد سے جلد ان کی پریشانیوں کا حل کیا جائے گا۔