اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اگر اظہر مسعود کا کوئی رشتے دار ہے تو سیدھے گولی مارو' - عمران مسعود

ریاست اترپردیش کی سہارنپور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور صوبے کے صدر عمران مسعود نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

imran masood

By

Published : Mar 26, 2019, 6:51 PM IST

عمران مسعود نے کہا کہ 'اگر ان کی رشتے داری دہشت گرد سے ہے تو انہیں گولی کیوں نہیں مار دیتے، جب یوگی آدتیہ ناتھ کو یہ معلوم ہے کہ عمران مسعود دہشت گرد مسعود اظہر کے داماد ہیں۔'

متعلقہ ویڈیو

گذشتہ روز یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک جلسے میں عمران مسعود کو پاکستان کے دہشت گرد اظہر مسعود کا داماد بتایا تھا۔

عمران مسعود دو پارلیمانی اور دو اسمبلی انتخابات ہار چکے ہیں اس کے باوجود کانگریس نے ایک بار پھر سہارنپور پارلیمانی حلقے سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

سنہ 2014 کے انتخابات کے دوران عمران مسعود نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details