اردو

urdu

ETV Bharat / city

جہیز کےلالچی سسرال والوں نے بہو کوزدوکوب کرگھر سے نکالا

متاثرہ کے والد نے بتایا کہ میرا داماد میری بیٹی کو جہیز کے لیے ہردن پیٹتا ہے، کبھی وہ گاڑی مانگتا ہے تو کبھی موٹرسائیکل کا مطالبہ کرتا ہے، میں غریب ہوں، قرض لے کر بیٹی کی شادی کی تھی اوراب تک میں وہ قرض بھی ادا نہیں کرسکا ہوں۔ یہ مطالبات کیسے پورا کروں؟

the wife was beaten by husband
جہیز کےلالچی سسرال والوں نے بہو کوزدوکوب کرگھر سے نکالا

By

Published : Jan 8, 2020, 1:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے کے ایک گاؤں میں جہیز کے لالچی سسرال والوں نے اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ خاتون کو ایک معصوم بچے کے ساتھ زدوکوب کیا اور اسے گھر سے باہر نکال دیا۔

متاثرہ خاتون اپنے والد کے ساتھ کوتوالی پہنچی اور ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔

جہیز کےلالچی سسرال والوں نے بہو کوزدوکوب کرگھر سے نکالا

دیوبند کے گاؤں اسماعیل پور کے رہنے والے گوجر دیپ چند کی بیٹی کومل کی شادی دو برس قبل اتراکھنڈ کے ایک گاؤں لاٹھردیوا کے سچن کے ساتھ ہوئی تھی۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اس کے شوہر اور سسرال والے کم جہیز کا طعنہ دے کر اسے ذہنی، جسمانی اذیتیں دے رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اس کی ایک سالہ معصوم بچی سمیت اسے پیٹا اور گھر سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں: ملک گیر بند: ممبئی میں ٹرانسپورٹ خدمات حسب معمول

متاثرہ کا کہناہے کہ شوہر نے اسے کہاکہ اگر وہ تین لاکھ روپے اور کار کا مطالبہ پورا نہیں کرتی تو اسے اس گھر میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

متاثرہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش تحریر کی بنیاد پر شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:'خلیجی ممالک کے سفر سے گریز کریں'

متاثرہ کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا شوہر مار پیٹ کے ساتھ نقد تین لاکھ روپیہ کامطالبہ کرتا ہے، متاثرہ خاتون کے والد نے بتایا کہ میرا داماد میری بیٹی کو جہیز کے لیے ہردن پیٹتا ہے،کبھی وہ گاڑی مانگتا ہے تو کبھی موٹرسائیکل مانگتا ہے، میں ایک غریب انسان ہوں ،جس نے قرض لے کر بیٹی کی شادی کی تھی اور ابھی تک وہ قرض بھی میں ادا نہیں کرسکاہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details