شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر پی کے خلاف سرزمین دیوبند سے اٹھنے والی آواز روز بروز مستحکم ہوتی جارہی ہے۔
خواتین نے ایک بار پھر سڑکوں پر اترکر اس قانون کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرنے اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دیوبند کے عیدگاہ میدا ن سے 'جمعیت علماء' کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد کرکے گرفتاریاں دینے کا سلسلہ جاری تھا، اسی سلسلے کو تقویت دینے کے لئے خواتین نے بھی سڑکوں پر اترکر احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
خواتین ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل دو بجے کے بعد عیدگاہ گراؤنڈ میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، قبل ازیں اسلامیہ بازار سرسٹہ چوک پر خواتین جمع ہوں گی اور احتجاجی مارچ کے ساتھ شروع عیدگاہ گراؤنڈ پہنچیں گی، جہاں باضابطہ مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔