اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواتین کو 'مشن شکتی' کے تحت سائیکلز تقسیم

ایک طرف عالمی یوم خواتین جہاں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب خواتین بااختیار بنانے کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

خواتین بااختیار بنانے کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا
خواتین بااختیار بنانے کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا

By

Published : Mar 9, 2021, 3:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اسی ضمن میں سہارنپور میں یوم خواتین کے پیش نظر سہارنپور انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں سائیکل دی گئی تاہم خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے انتظامیہ نے انہیں لاکھوں روپے کی امدادی رقم چیک کے ذریعے تقسیم کی گئی۔

خواتین کو 'مشن شکتی' کے تحت سائیکلز تقسیم

اطلاع کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے 'مشن شکتی مہم' شروع کی ہوئی ہے، جس کے تحت خواتین کو خصوصی اعزاز سے نواز اجا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ اترپردیش کی ہدایت کے مطابق ہر ضلع میں خواتین کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے اور انہیں اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔

خواتین بااختیار بنانے کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا

وہیں سہارنپور میں بھی خواتین کو خصوصی اعزاز کے طور پر سائیکل تقسیم کی گئی اور ساتھ ہی خواتین کی خود اعتمادی میں اضافہ کرنے کے لیے اور ان کو روز گار سے جوڑنے کے لیے ایک لاکھ روپے سے لیکر 25 لاکھ روپے تک کے چیک تقسیم کیے گئے تاہم اعزاز حاصل کرنے کے بعد خواتین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details