پنجابی تنظیموں نے اس واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دہلی پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور سکھ برادری سے وابستہ افراد نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کو تحریر بھیج کر پولیس اہلکاروں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
سہارن پور میں ریلوے روڈ پر واقع دفتر پر گرودوارہ گرو نانک سبھا یووا پنجابی کلب اور اترپردیش سکھ فورم کی جانب سے ایک مشترکہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں گرودوارہ کمیٹی کے پردھان سیٹھ کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کے مکھرجی نگر تھانہ کی پولیس نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد جس طرح باپ بیٹے کی پٹائی کی ہے وہ بے حد شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو وردی پہننے کا کوئی حق نہیں۔
اترپردیش سکھ فورم کے نائب صدر سردار بالیندر سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے حیوانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے غریب باپ بیٹے کو جس طرح پیٹا ہے اسے دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے۔