اردو

urdu

سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں دیپانکر جی مہاراج کا پرامن احتجاج

By

Published : Dec 25, 2019, 8:15 PM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں جہاں ایک طرف مسلم سماج کے ذریعہ سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہیں آج سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں بین الاقوامی دھیان گرو دیپانکر جی مہاراج کی قیادت میں دیوی کنڈ سے جی ٹی روڈ تک مارچ نکالا گیا اور اس کو وزیر اعظم کا بہتر قدم بتایا گیا۔

سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں دیپانکر جی مہاراج کا پرامن احتجاج
سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں دیپانکر جی مہاراج کا پرامن احتجاج

سوامی دیپانکر مہاراج نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اس قانون کے خلاف احتجاج کرکے تشدد پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ پڑوسی ریاستوں کے پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں دیپانکر جی مہاراج کا پرامن احتجاج

مولانا ابولکلام آزاد نے1946ءمیں کہا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک کے متاثرین کو ملک میں پناہ دی جائے۔ سنہ 2003 میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ جو لوگ بنگلہ دیش،افغانستان اور پاکستان میں پھنسے ہیں ان کو یہاں لایا جانا چاہیے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی پناہ گزینوں کی مدد کی بات کہی تھی لیکن آج جب موجود وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ قانون پاس کر دیا تو سب اس کی مخالفت کرنے لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پر امن طریقہ سے احتجاج کر کے ہم اس قانون کی حمایت کر رہے ہیں اور تشدد پھیلانے والوں کو ایک پیغام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details