اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: آٹھ لٹیرے گرفتار

سھارنپور کی کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ڈکیتی کی اسکیم بناتے وقت لٹیرے گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، آدھا درجن موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

Crime Branch and Saddar Bazar Police arrested eight looters
کرائم برانچ اور تھانہ صدر بازار پولیس نےآٹھ لٹیروں کو گرفتار کیا

By

Published : Aug 24, 2020, 6:46 PM IST

ایس ایس پی سہارنپور کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی گرفتاری مہم کے تحت کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ مخبر کی اطلاع پر چھدوانا موڑ کے پاس آواس وکاس کالونی میں کھالی پڑے مکان میں ڈکیتی کی اسکیم بناتے وقت پولیس نے آٹھ بدمعاشوں کو چوری کی چھ موٹرسائیکل، ایک طمنچہ، دو زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ھے۔

کرائم برانچ اور تھانہ صدر بازار پولیس نےآٹھ لٹیروں کو گرفتار کیا

یہ گینگ ضلع میں کافی دنوں سے سرگرم ھے اور رات کے وقت اسلحہ سے لیس ہو کر سنسان علاقوں میں لوٹ کی وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چینپا نے بتایا کہ تھانہ صدر بازار علاقہ میں ایک گاڑی چوری ہوگئی تھی اس بابت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جس میں آٹھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسلحہ اور چوری موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ٹیم کو انعام بھی دیا جائے گا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details