ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز ہوئے مظاہرہ کے بعد دیر شام لوگوں نے کینڈل مارچ نکال کر مرکزی حکومت سے شہریت قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
سہارنپور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ مظاہرین نے شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف مختلف قسم کے نعرے لکھ کر ہاتھوں میں تختیاں لیے مرکز ی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔
کینڈل مارچ نکال رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ 'شہریت ترمیمی قانون آئین کی روح کے خلاف ہے، ان کاکہناتھا کہ ہمارا احتجاج کسی کو شہریت دینے پر نہیں مسلمانوں کو اس سے الگ رکھنے پر ہے۔'
وزیر داخلہ ملک بھر میں این آرسی لانے کی بات پارلیمنٹ میں بھی کہہ چکے ہیں، این آرسی کے بعد سی اے اے کافائدہ صرف ایک مذہب کے لوگوں کو ملے گا۔
مظاہرین کاکہنا تھا ہم مطالبہ کرتے ہیں یا تو سی اے اے کو ختم کیا جائے یا پھر پانچ مذہب کے لوگوں کے ساتھ ساتھ اس میں مسلمانوں کو بھی شامل کیاجائے۔
مزید پڑھیں: 'شہریت ترمیمی قانون سے متعلق عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے'
کینڈل مارچ نکالنے کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ میں افراتفری کاماحول پیدا ہوگیا، خفیہ محکمہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر معلومات حاصل کی، پر سکون کینڈل مارچ مکمل ہونے پر افسران نے راحت کی سانس لی۔