اردو

urdu

ETV Bharat / city

یمراج نےٹریفک قوانین پرچلنے کی اپیل کی - ٹریفک سیفٹی ہفتہ

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ساگر میں 31 ویں ٹریفک سیفٹی ہفتہ کے تحت، میونسپل سیفٹی کمیٹی کے افراد یمراج کے روپ میں لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

yamraj is directing traffic rules
یمراج ٹریفک قوانین کی ہدایت دے رہے

By

Published : Jan 15, 2020, 2:03 PM IST

ساگر میں 31 ویں ٹریفک سیفٹی ہفتہ کے تحت ڈرائیوروں کو مستقل طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ قواعد پر عمل کریں اور حفاظتی ذرائع جیسے ہیلمٹ پہنیں۔

یمراج ٹریفک قوانین کی ہدایت دے رہے

اس کے لیے برابر لوگوں کو اسٹریٹ ڈراموں، گاڑیوں کی ریلی اور دیگر طریقوں سے مستقل طور پر سمجھایا جارہا ہے۔ ساگر کے چوک چوراہوں پر ان دنوں خود یمراج اپنے قاصدوں (دوت) کے ساتھ لوگوں کو ٹریفک کے قوانین کی وضاحت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

در اصل ساگر میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت ٹریفک پولیس کے ساتھ میونسپل سیفٹی کمیٹی کے لوگوں نے یمراج بن کر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک کے اصول و قواعد کی ذمہ داری سے پابندی کریں۔

یمدوت بن کر سیفٹی کمیٹی کے افراد ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے والے ڈرائیوروں کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یمراج لوگوں کو بتاتے ہیں جو موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ کے یا دو سے زیادہ سواری بٹھاتے ہیں، گاڑی کو لاپرواہی سے چلاتے ہیں، ایسے افراد کا یمراج سے ملنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔


صرف یہ ہی نہیں یہ یمدوت ہیلمٹ لگانے والے اور ٹریفک کے اصولوں پر عمل کرنے والے افراد کو گلاب کا پھول دے کر ان کا خیر مقدم بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details