اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ میں جمعہ کی نمازمحدود سطح پر ادا کرنے کی اپیل

جمیعت علماء ہریانہ کے علاوہ شرعی مجلس میوات نے بیان جاری کیا ہے۔

اپیل
اپیل

By

Published : Mar 26, 2020, 8:55 PM IST

کورونا وائرس کے خدشے کو دیکھتے ہوئےایک جانب ملک میں سرکاری سطح پر اس سے تحفظ کیلئے مختلف تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں وہیں ملی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے بھی اہل میوات کے لئے رہنمائے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔

مسجد کے بجائے گھر پر نماز ادا کرنے کی اپیل

آج جہاں شرعی مجلس میوات نے لوگوں سے تحریری طور پر عوام سے سرکاری ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے وہیں امارت شرعیہ یونٹ میوات نے بھی میوات کے لوگوں سے اپنے لیٹر پیڈ پر اپیل جاری کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری بننے کے تلقین کی ہے۔

ساتھ ہی دونوں تنظیموں نے میوات کے آئمہ کرام سے گزارش کی ہے کہ مساجد میں نماز با جماعت محدود سطح پر پڑھی جائے۔ سرکاری و محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کیا جائے۔

ہریانہ میں جمعہ کی نمازمحدود سطح پر ادا کرنے کی اپیل

اس سلسلے میں جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے سابق صدر مولانا محمد خالد قاسمی نے کہا کہ لوگ کل جمعہ کو اپنے گاؤں میں ہی ظہر کی نماز پڑھنے پر اکتفاء کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ موجودہ حالات میں یہی اسلامی شریعت کا تقاضا ہے۔

جمیعت علماء ہریانہ کے علاوہ شرعی مجلس میوات نے بیان جاری کیا ہے۔

میوات کے قدیم ترین دینی درسگاہ کے ذمہ دار مفتی زاہد حسین نے اپیل کی ہے کہ جن گاؤں میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جاتی وہ لوگ نہ شہروں کا رخ کریں اور نہ ہی پڑوس کے گاؤں کا بلکہ اپنے محلے میں ہی مختصر خطبہ کے ساتھ مختصر جمعہ ادا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details