مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں ایک شخص نے ایک خاتون کے سرپر پتھر مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرون تھانہ علاقہ کے موضع کنڈال پاڑا بوردا کے جنگل میں 23 اکتوبر کو ملزم نارائن مائیڈا نے چمپا بائی کے سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔
اس معاملے میں تفتیش کے بعد ملزم پر شبہ ہونے پر اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نےاپنا جرم قبول کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تھا۔ واقعہ کے دن دونوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کے سرپرپتھر مارکرہلاک کردیا۔