مسٹر داس نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ان کی پارٹی نے گذشتہ پانچ سال میں ریاست کے گاﺅں۔گاﺅں تک ترقی کی پہنچانے کا کام کیا ہے۔ عوام کے مینڈ یٹ کی عزت کرتے ہوئے ان کے شکر گذار ہیں۔
رگھوور نے جھارکھنڈ میں پارٹی کی کارکردگی کو نجی شکست بتایا - صحافیوں سے بات چیت
جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب میں پارٹی کے مظاہرہ کو اپنی نجی شکست بتایا اور کہاکہ عوام کا مینڈیٹ قبول ہے ۔
رگھور نے جھارکھنڈ میں پارٹی کی کارکردگی کونجی شکست بتایا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی نہیں بلکہ ان کی شکست ہے۔ حالانکہ جب تک پورے نتائج نہیں آجاتے ہیںتب تک امیدبرقرار ہے ۔
انہوں نے جمشید پور مشرقی سیٹ پر اپنے ممکنہ شکست سے متعلق کئے گئے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ ابھی تین راﺅنڈ اور قریب ایک لاکھ ووٹوں کی گنتی باقی ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ وہ آسانی سے کامیاب ہوجائیں گے۔