شہریت ترمیمی قانون و این آرسی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، مرکزی حکومت اس قانون کو لے کر اڑی ہوئی ہے اور اسے نافذ کرنے پر مسر ہے۔
کئی دفعہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اس قانون کو نافذ کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ' یہ قانون نافذ ہوکر رہے گا اور ذرہ برابر بھی ہم اس قانون کو لے کر پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں نے کئی جگہوں میں تشدد کی شکل اختیار کر لی تھی، جس کے سبب پولیس نے تمام مظاہرین پر ایف آئی آر بھی درج کیا ۔
خاص طور پر اتر پردیش حکومت نے مظاہرین پر پولیس عملے کے ذریعے بربریت کا جونظاہرہ پیش کیا تھا اس عمل پرعوام سمیت حزب اختلاف جماعتوں نے اسے ہدف تنقید بھی بنایا ہے۔