کانگریس ترجمان نے منگل کو کہا کہ آج انتخابات کے دوران سیاسی سازش کے تحت جاسوسی کو انجام دینا مجرمانہ عمل ہے ۔ رپورٹ میں شرمناک خلاصہ ہواہے کہ اسپائی ویئر پیگا سس کا استعمال ہندوستان کی پارلیمنٹ کے 2019 کے عام انتخابات میں سیل فون ہیک کرنے کیلئے بھی کیاجارہا تھا اور اس میں مودی حکومت کی بھی ملی بھگت ہے ۔
ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان مسٹر دوبے نے کہاکہ سنگھ ۔ بی جے پی کے ڈی این اے میں جاسوس کی لت انگریزوں کے وقت سے ہے ، یہ چھٹے گی تھوڑی ۔ انہوں نے کہاکہ پیگا سس اسپائی ویئر صرف حکومت کو فروخت کیا جاتاہے ۔ بی جے پی حکومت واضح کرے کہ کیا اس نے پیگا سس اسپائی ویئر کا استعمال کیا ۔ ملک جاسوسی معاملے پر بی جے پی حکومت کا جواب چاہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیگا سس اسپائی ویئر نے نیشنل انٹر نیٹ بیک بون اور ایم ٹی این ایل سمیت کئی ٹیلی فون ۔ انٹر نیٹ پرووائیڈر کو نقصان پہنچایاہے ۔ اس سے واضح ہوتاہے کہ ملک کے باشندوں کی خفیہ جانکاری اور رازداری کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: