ریاست جھارکھنڈ میں رام گڑھ ضلع کے رج رپا تھانہ علاقہ میں پیر کو تارکین وطن مزدوروں کو لیکر جا رہی ایک بس کے پلٹ جانے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ رج رپا تھانہ علاقہ کے گولا - چارو شاہراہ پر تارکین وطن مزدوروں کو لیکر گجرات سے بنگال جا رہی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس کا ایک ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار ایک مزدور کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔