دودن قبل کووڈ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ(جے ایم ایم) کے صدر شیبو سورین کو راجدھانی رانچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جے ایم ایم سپریمو شیبوسورین اوران کی اہلیہ کی کورونا جانچ رپورٹ سنیچر کو پازیٹیو آئی تھی۔ رپورٹ آنے کے بعد گھر میں ہی ڈاکٹرو ں کی نگرانی میں میاں بیوی کا علاج کیا جارہا تھا۔