اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2020, 10:47 PM IST

ETV Bharat / city

جھارکھنڈ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی) نے جمعہ کے روز انٹرمیڈیٹ کے سائنس، آرٹس اور کامرس کے نتائج کا اعلان کیا جس میں سائنس میں 58.99 فیصد، کامرس میں 77.37 فیصد اور آرٹس میں 82.53 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔

Jharkhand announces results of intermediate exams
جھارکھنڈ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگن ناتھ مہتو نے جے اے سی آڈیٹوریم میں نتیجہ کا اعلان کیا، سائنس میں ضلع ہزاری باغ کے، کامرس میں لوہاردگا کے اور آرٹس میں ضلع سمڈیگا کے طلبا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات کے نتائج دوپہر ایک بجے جاری ہونے والے تھے لیکن تکنیکی خرابیوں کے سبب شام کے پانچ بجے جاری کیا گیا۔

نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات 2020 میں کے امیدواروں میں سائنس میں 58.99 فیصد، کامرس میں 77.37 فیصد اور آرٹس میں 82.53 فیصد کامیاب رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 11 فروری سے شروع ہوئے تھے، جس میں مجموعی طور پر 234363 طلبا شامل ہوئے تھے، آرٹس میں کل 129263 طلبا نے حصہ لیا، سائنس میں 76585 اور کامرس میں 28515 طلبہ نے شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details