ریاست جھارکھنڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز ریاست کے 3 اضلاع سے 8 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 4 ضلع گریڈیہ سے، 2 کوڈرما سے اور 2 ضلع رانچی سے ہیں۔
جھارکھنڈ میں آٹھ نئے کورونا کی تصدیق - بازیاب ہونے والوں کی تعداد 87
جھارکھنڈ کے تین اضلاع سے 8 نئے کورونا وائرس مریض کی تصدیق کے بعد ریاست میں متاثرین کی کل مجموعی تعداد 181 ہو چکی ہے، جبکہ وبا سے صحتیاب ہوکر 87 افراد اپنے گھر بھی جا چکے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ اگر ایک طرف متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب اس خطرناک وائرس سے صحتیاب ہوکر گھر جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اب تک ریاست بھر سے تقریبا 87 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا گیا کہ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9 افراد کو ہسپتال سے فارغ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ریاست میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 181 ہوگئی ہے۔ جبکہ تین افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔