اردو

urdu

ETV Bharat / city

حاملہ خاتوں کی کورونا رپورٹ اب صرف ایک گھنٹہ میں - حاملہ خواتین

جھارکھنڈ میں کورونا متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو کورونا معائنے کے لئے مشورہ دے رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت ریاست کے تمام صدر ہسپتالوں میں حاملہ خواتین کی کورونا جانچ کے لیے ٹرنیٹ مشین سے لگا رہی ہے جس سے محض ایک گھنٹے میں کورونا کی رپورٹ آجا ئیگی۔

حاملہ خاتوں کی کورونا رپورٹ اب صرف ایک گھنٹہ میں
حاملہ خاتوں کی کورونا رپورٹ اب صرف ایک گھنٹہ میں

By

Published : May 12, 2020, 3:54 PM IST

ریاست جھار کھنڈ میں کورونا وائرس کے دوران حاملہ خواتین کی پریشانی کے پیش نظر ریاستی وزیر صحت بننا گپتا نے اس کے لیے متبادل انتظام کیا ہے۔

حاملہ خواتین کا کورونا جانچ صرف 1 گھنٹے میں کیا جائے گا اور اس کا فوری علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ریاست کے تمام صدر ہسپتالوں میں ٹرنیٹ مشینیں انسٹال کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ریاست بھر میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق تقریبا 52 ہزار ایسی خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو مئی کے ماہ میں ولادت ہونی ہے۔

اس وقت کورونا کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے تمام ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو کورونا چیک کروانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حاملہ خواتین کو آخری لمحے میں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کی وجہ سے کئی بار کچھ خواتین کے رحم میں بھی بچہ فوت ہوگئے ہیں۔ ان تمام پریشانیوں کے بابت وزیر صحت بننا گپتا نے کہا کہ اب ریاست میں حاملہ خواتین کو کورونا معائنے کے لئے اپنے بچوں سے محروم نہیں ہونا پڑے گا ، کیونکہ اب ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ صرف ایک گھنٹے میں آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں ریاست کے تمام صدر ہسپتالوں میں ٹرنیٹ مشین انسٹال کردی جائے گی اور محکمہ صحت کی جانب سے اس مشین کو چلانے کے لئے مکمل تربیت یافتہ اہلکار بھی دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرنیٹ مشین ایک چپ پر مبنی مشین ہے جس کے ذریعے حاملہ خواتین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ صرف 1 گھنٹہ میں آتی ہے۔ اس مشین کی انسٹالیشن کے بعد حاملہ خواتین کا علاج کرنے والے طبی عملے کو بھی راحت ملے گی اور انفیکشن کا خطرہ بھی کم ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details