اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ: گاؤں کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

سرحدی ضلع کشتواڑ کے ہرگڈی متتہ گاؤں کے لوگوں نے علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے پیش نظر آج ایگزیکٹو انجینئر ہائیڈرولک ڈویژن کشتواڑ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی۔

متتہ ہرگڈی،کشتواڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
متتہ ہرگڈی،کشتواڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

By

Published : Jul 15, 2021, 10:44 PM IST

مقامی لوگوں نے کہا کہ متعدد دفعہ انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے بعد علاقے میں ٹینک اور پائپ لائن کا کام مکمل کیا گیا، لیکن اب نہ جانے کس وجہ سے پانی کی سپلائی کو بند رکھا گیا ہے۔

مقامی شخص نریندر سنگھ نے کہا کہ' ہم عرصہ دراز سے محکمے کا چکر لگا رہے ہیں اور اپنی لیے پانی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہمارے علاقہ کو پانی فراہم کرنے کے لیے ٹینگ اور پائپ لائن کا کام مکمل ہوا، لیکن اب نہ جانے کیوں محکمہ جل شکتی نے پانی کی سپلائی بند کر رکھا ہے۔

متتہ ہرگڈی،کشتواڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے جہاں ایک طرف حکومت عوام کو کورونا وائرس کے دوران بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ وہیں، ہمیں مجبوراً خواتین سمیت سڑکوں پر پانی جیسی بنیادی سہولیت کے لیے دھرنے پر بٹھنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔

ہرگڈی کی عوام نے ضلع انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور انہیں جلد از جلد صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ ہمیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details