اردو

urdu

ETV Bharat / city

رام بن، سڑک حادثے میں تین افراد زخمی - جموں کشمیر

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

رام بن، سڑک حادثے میں تین افراد زخمی

By

Published : Jul 5, 2019, 7:48 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق رام بن میں میتراہ کے مقام پر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی رضاکاروں اور پولیس نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خصوصی علاج کے لئے دو شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا۔

رام بن، سڑک حادثے میں تین افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس ضمن میں رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details