مرکز کے زیرِ انتظام خطہ جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر مسرت اسلام نے آج ضلع بھر میں 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' یعنی ایک لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کیا تاکہ لوگوں کو ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام (DILRMP) کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' کے حوالے سے آئی ای سی مہم کو ضلع بھر میں ہفتہ وار بلاک دیوس کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو IEC مہم سے جوڑا جا سکے۔
ڈی سی نے کہا کہ اسی طرح کے پروگرام محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت کے منتخب نمائندوں ساتھ مل کر محکمہ محصولات کی طرف سے سب ڈویژن گول، بانہال، رامسو اور ضلع ہیڈکوارٹر رامبن کی تمام تحصیلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔