اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاج

سماجی کارکن فیاض احمد سوہل نے کہا کہ 'جموں سے سرینگر قومی شاہراہ پر جو تعمیراتی کام جاری ہے اس کی وجہ سے بہت سارے مکانوں کو گرائے گئے ہیں لیکن ابھی تک کچھ مکان مالکوں کو اس کا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔'

رامبن: این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاج
رامبن: این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 18, 2021, 7:08 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے رام سو علاقے میں لوگوں نے سب ڈسٹرکٹ آفس کے باہر این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

جموں۔ سرینگر قومی شاہرہ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ضلع رامبن کے رام سو، مگرکوٹ اور سوجمتنہ کے لوگوں نے اپنے رہائشی مکان اور زمینیں کھو دی ہیں۔

رامبن: این ایچ 44 کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاج

اسی سلسلے میں رامبن کے رام سو، مگرکوٹ اور سوجمتنہ کے لوگوں نے این ایچ 44 خاموش احتجاج کیا اور کہا کہ 'ہمیں تعمیراتی کمپنیوں میں ملازمت ملنی چاہئے کیوں کہ فورلین پروجیکٹ میں ہم نے اپنی رہائشی مکان اور زمینیں کھوئی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: رامبن میں عام آدمی پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد

سماجی کارکن فیاض احمد سوہل نے کہا کہ 'جموں سے سرینگر قومی شاہراہ پر جو تعمیراتی کام چل رہا اس کی وجہ سے بہت سارے مکانوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ گرائے بھی گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک کچھ مکان مالکوں کو اس کا معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔'

نمائندے سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن فیاض احمد سوہل نے کہا کہ 'کچھ روز بعد ہم ایک کمیٹی بنائیں گے اور یہ کمیٹی ان لوگوں کے لیے لڑے گی جن کا نقصان ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details