جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بنیال میں شری امرناتھ جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی جموں کشمیر کے انچارج سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ ہم نے ہر ضلع میں اپنی باڈی تشکیل دی ہے جو یاتریوں کا استقبال کریں گے، علاوہ ازیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنا پوا تعاون پیش کریں تاکہ یاترا پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوں۔
امرناتھ یاترا کی تیاری کے لئے تمام اضلاع میں باڈی کی تشکیل دی گئی - یاتریوں کا استقبال
شری امرناتھ جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی جموں کشمیر کے انچارج سیوا سنگھ بالی نے امرناتھ یاترا کی مکمل تیار کرلی ہے، انہوں نے اس کے لئے تمام اضلاع میں باڈی تشکیل دی ہے جو یاتریوں کا استقبال کریں گی۔
امرناتھ یاترا
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ تمام مذاہب کے لوگ اس باڈی میں شامل ہوئے ہیں جو اس یاترا میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سیوا سنگھ بالی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے یاترا نہیں ہوسکی تھی، انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا کہ اس بار یاترا شروع کروائی جا رہی ہے۔