اردو

urdu

ETV Bharat / city

عارضی ملازمین کا احتجاج - پی ایچ ای، پی ڈی ڈی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ پی ایچ ای، پی ڈی ڈی اور دوسرے محکموں کے عارضی ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔ ا

عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jul 27, 2019, 9:20 PM IST

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن کی سنگلدان علاقہ میں سینکڑوں محکمہ پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی اور دوسرے محکموں میں عارضی ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے خوب نعرے بازی بھی کی۔

عارضی ملازمین کا احتجاج
احتجاج کر رہے ملازمین نے سنگلدان کے بازار سے بس اسٹینڈ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ عارضی ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی فیس تک نہیں ادا ہو پارہی ہے اور اہل خانہ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں۔ ملازمین اپنے ہاتھوں میں متعدد بینر اٹھا رکھے تھے جس پر طرح طرح کے کئی نعرے لکھے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ملازمین کی قیادت یونین کے ریاستی صدر تنویر حسین کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عارضی ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی عید سے پہلے نہیں کی گئی تو وہ پروگرام کے مطابق تمام عارضی ملازمین کے چیف انجینئر کے دفتر کے سامنے 72 گھنٹوں کی ہڑتال 5 سے 7 اگست تک شروع کریں گے۔ اس کے بعد گورنر انتظامیہ کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details