اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاجر قبائل سروے کے خلاف احتجاج

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈى کے گاؤں سلونیاں کی لوگوں نے ڈاک بنگلہ منڈی میں مہاجر قبائل سروے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ ‌پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے ناانصافی کی جارہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

مہاجر قبائل سروے کو لیکر احتجاج
مہاجر قبائل سروے کو لیکر احتجاج

By

Published : Jul 23, 2021, 10:39 AM IST

اس حوالے سے احتجاجی شوکت حسین نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ڈھوکوں میں جانے والے لوگوں کا سروے نہیں کیا جارہا ہے۔

ان کے مطابق اس سروے میں پہاڑی لوگوں کو نظر انداز کرکے صرف گوجر طبقہ کے لوگوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔

مہاجر قبائل سروے کو لیکر احتجاج

اس کے علاوہ احتجای حاجی محمد رشید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ڈھوکوں میں جاتے ہیں، ان سبھی کا جلد سے جلد دوبارہ سروے کرانا چاہیے اور سب کو ایک جیسا حق ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

ان کا مزید کہنا ہے کہ کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ورنہ انہیں مجبوراً آنے والے دنوں میں مہاجر قبائلی سروے کے معاملے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details