اردو

urdu

ETV Bharat / city

بس اسٹینڈ میں تعمیراتی لوہا، ’نامعلوم شخص‘ کے نام نوٹس - جنرل بس اسٹینڈ

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں کسی ’نا معلوم شخص‘ نے جنرل بس اسٹینڈ کے بیچوں بیچ رات کو تعمیراتی لوہے کی گاڑی ڈال دی جس سے دن بھر مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

رام بن بس اسٹینڈ میں تعمیراتی لوہا، ’نامعلوم شخص‘ کے نام میونسپلٹی کا نوٹس

By

Published : Jul 6, 2019, 8:36 PM IST

سماجی رابطے کی سائٹوں پر بس اسٹینڈ میں پڑے لوہے کی تصویر گشت کرنے کے بعد میونسپلٹی رام بن نے ’نامعلوم شخص‘ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے بس اسٹینڈ سے لوہا اٹھانے کے لئے شام تک کا وقت دیا۔

رام بن بس اسٹینڈ میں تعمیراتی لوہا، ’نامعلوم شخص‘ کے نام میونسپلٹی کا نوٹس

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کمیٹی رام بن کے امیت بھارتی سے بات کی تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’بس اسٹینڈ عوام اور مسافروں کی سہولیات کے لئے ہے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ اگر مقررہ میعاد تک لوہا وہاں سے نہیں ہٹایا گیا تو رام بن میونسپلٹی لوہے کو ضبط کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details