اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مطالبات پورے نہ کئے گئے تو چکا جام کریں'

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں کرایہ طے نہ کیے جانے پر میٹا ڈور ایسوسیشن نے تحصیل و ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی ہے۔ میٹا ڈار ایسوسی ایشن کے صدر بشارت خان کی صدارت میں منی بس مالکان نے تھنہ منڈی راجوری روڈ پر سخت احتجاج کیا۔

احتجاج
احتجاج

By

Published : Jul 6, 2021, 5:14 PM IST

ایسوسیشن کے صدر بشارت خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ملک بھر میں کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ دو سالوں سے ٹرانسپورٹ سروس بند ہے۔ جس کی وجہ سے منی بس مالکان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

'مطالبات پورے نہ کئے گئے تو چکا جام کریں'

انہوں نے کہا کہ بشمول ڈیزل پٹرول کے آسمان چھوتی مہنگائی میں گزارا کرنا بے حد مشکل ہو گیا ہے۔

بشارت خان نے کہا کہ 'بنکوں سے بھاری شرحوں پر قرضہ لے کر ہم نے گاڑیاں خریدی ہیں، لیکن گزشتہ ڈیڑھ دو سالوں سے بینکوں میں گاڑیوں کی اقساط جمع نہیں کروا سکے جس سے مستقبل قریب میں ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ آئے روز ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی گاڑیوں کا کرایہ طے نہیں ہوا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ایسے حالات میں ڈرائیور طبقہ کا گزارا کیسے ہوسکتا ہے۔

منی ٹرانسپورٹ سروس کا کرایہ طے کرنے اور دیگر مطالبات کو پورا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے بشارت خان نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ، آر ٹی او راجوری سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details