پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشتواڑ: چوگان میدان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تقاریب کے علاوہ 15 اگست اور 26 جنوری کے مواقع پر چوگان میدان کی سطحی صفائی انجام دی جاتی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوگان میدان کی صاف صفائی اور شان رفتہ بحال کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کشتواڑ:ثقافتی تقریب کا اہتمام
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ سیاحوں کے علاوہ مقامی باشندے بھی کھیل کود، ورزش اور تفریح کے چند لمحات گزارنے کے لیے چوگان میدان کا رخ کرتے ہیں تاہم میدان میں جگہ جگہ گندگی اور عفونت کے باعث انہیں مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے چوگان میدان کی صاف صفائی کے لیے پختہ انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔