اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں سرینگر قومی شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا گیا

جمو و کشمیر کے رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ دو روز بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔ رامبن کے قریب مہیاڑ کے مقام پر گزشتہ روز بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے سے قومی شاہراہ پر آمدورفت بند کردی گئی تھی۔

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے

By

Published : Oct 11, 2019, 9:43 PM IST

جس کی وجہ سے 1500 مال بردار ٹرک جن میں سیب بھرا ہوا تھا اور کچھ مسافر بردار گاڑیاں بھی قومی شاہراہ بند ہونے سے پھنس گئی تھیں، جبکہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو جھولا پل میتراہ سے چھوڑا دیا گیا تھا۔

رامبن نیشنل ہائی وے ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

جموں کی طرف مال بردار ٹرک اور کچھ مسافر بردار گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ادھم پور اور قاضی کنڈ سے آگے جانے کی کسی گاڑی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details