اردو

urdu

ETV Bharat / city

یاترا کے دوران شاہراہ پر پابندی سے عوام کو مشکلات

وادی کشمیر میں امرناتھ یاترا شروع ہوتے ہی پوری ریاست میں ایک الگ ماحول دکھائی دیتا ہے، لاکھوں عقیدت مند بلالحاظ عمر و جنس بلا تفریق رنگ و نسل امرناتھ گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے لیے وادی کا رخ کرتے ہیں۔

یاترا کے دوران شاہراہ پر پابندی سے عوام کو مشکلات

By

Published : Jul 12, 2019, 8:15 PM IST

جہاں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جاتا ہے وہیں مقامی باشندوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی جگہ جگہ یاتریوں کے لیے رضاکارنہ لنگر وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تاہم اس سال گورنر انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کی حفاظت کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ کو روزانہ پانچ گھنٹوں کے لیے یاتریوں کے لیے مخصوص رکھا ہے۔

یاترا کے دوران شاہراہ پر پابندی سے عوام کو مشکلات

شاہراہ کے قریب رہنے والے افراد کے مطابق اس پابندی سے انہیں روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ شاہراہ پر عائد پابندی سے اسکولی بچوں، ملازمین اور مریض افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع کی گئی امرناتھ یاترا 15اگست تک جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details