اردو

urdu

ETV Bharat / city

احتجاجیوں نے رامبن میں نیشنل ہائی وے کو بند کیا، ہزاروں مسافر درماندہ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں اے بی وی پی کے کارکنوں کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا گیا ہے۔ دھرنے سے سڑک پر ہزاروں مسافریں درماندہ ہوئے ہیں جبکہ تیز دھوپ سے درجنوں بھیڑ ہلاک ہوگئے۔

احتجاجیوں نے رامبن میں نیشنل ہائی وے کو بند کیا، ہزاروں مسافر درماندہ
احتجاجیوں نے رامبن میں نیشنل ہائی وے کو بند کیا، ہزاروں مسافر درماندہ

By

Published : Aug 27, 2021, 8:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق اے بی وی پی کے کارکنوں نے ضلع ہسپتال میں زیر تعمیر آکسیجن پلانٹ کا کام روک کر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے جس کے بعد رامبن پولیس نے اجتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری عمل لائی تھی۔

گرفتاری کے بعد اے بی وی پی کے ورکروں نے گذشتہ رات پولیس اسٹیشن کے باہر زبردست احتجاج کیا ہے ۔احتجاجی ایس ایچ او رامبن کی معطلی اور تبادلہ کی مانگ کر رہے ہے۔

احتجاجیوں نے رامبن میں نیشنل ہائی وے کو بند کیا، ہزاروں مسافر درماندہ

احتجاجیوں کے مطابق ایس ایچ او نے احتجاج پر بیٹھے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی ہے ۔

وہیں آج صبح اے بی وی پی کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہے ۔درنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہر قسم کی نقل و حرکت بند رہی ہے ۔ اسی دوران ہزاروں کی تعداد میں مسافرین جن میں مریضوں بزرگوں بچوں اور خواتین شامل ہے کو شاہراہ پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

تفصیلات کے مطابق شاہراہ پر مال لے جارہی گاڑیوں میں درجنوں بھیڑ گرمی کی شدت سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں درماندہ مسافرین نے انتظامیہ سے سڑک پر آمدو رفت کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details