انہوں نے مرکزی و ریاستی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے دوران سرکارنے ملازمین کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ آپ کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی جو وعدہ اس وقت تک سراسر جھوٹا ثابت ہوا اور انتخابات میں ڈیوٹی دے رہے ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔
سرکاری ملازمین نے الیکشن ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا - salary
مینڈھر اسمبلی حلقے میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ملازمین کو ٹریننگ جا ری تھی کہ ملازمین نے ٹریننگ کا بائیکاٹ کرکے اپنے مطالبات کو لیکر نعرے بازی کی ۔
انہوں نے سرکار کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ چار دن کے اندر اندر اگر انتخابات میں جن ملازمین نے ڈیوٹی کی ہے ان کے حق میں ایک مہینے کی اضافی تنخواہ نہ دی گئی تو ہم اگلی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔
ملازمین کے بائکاٹ کی اطلا ع ملتے ہی ایس۔ڈی۔ایم مینڈھر ساحل جنڈیال فوری طور موقعہ پر پہنچے اور ملازمین کی باتیں سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کے حق میں اضافی تنخواہ کا سرکار نے جووعدہ کیا تھا اس کی کاغذی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کو بھی باقی اضلاع کے ساتھ ساتھ اضافی تنخواہ دی جائے گی۔