اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈگری کالج کے طلبأ کا گورنر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ - ضلع پونچھ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع ڈگری کالج کے طلبأ نے اپنے مطالبات منوانے کے لیہے گورنر انتظامیہ اور پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

طلبأ کا گورنر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Apr 19, 2019, 9:33 PM IST

مظاہرہ کررہے ان طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اسکالرشپ کے نام پر ان کے ساتھ مذاق کیا ہے۔

کیونکہ انھیں پہلے اسکالرشپ کی رقم 5 سے 8 ہزار روپئے دی جاتی تھی لیکن اب انھیں صرف 3 ہزار روپئے اسکالرشپ ادا کی گئی ہے جو کہ سراسر ان کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

طلبأ کا گورنر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

اور اسی وجہ سے یہ طلبا کالج کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں اور یہ مظاہرہ تب تک جاری رہے گا جب تک انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details