ای ٹی وی بھارت کےمطابق ڈپٹی کمشنر رامبن شوکت اعجاز بٹ نے 12 اسکوٹیز معذور افراد میں تقسیم کی۔
معذور افراد میں اسکوٹیزتقسیم
ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ریاستی و مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت جسمانی طور سے معذور افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئی۔
معذور افراد میں سکوٹیز تقسیم
اس سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سی ایم او رامبن ڈاکڑسیف الدین خان، ضلع سوشل ویلفیٸر افسرعبدالوحیداور دیگر افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اسکوٹیز جموں و کشمیر ریہبیلی ٹیشن کونسل کی طرف سے فراہم کی گئی ۔