اردو

urdu

ETV Bharat / city

منشیات کے خلاف بیداری تقریب

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن ہسپتال کے انتظامیہ نے سگریٹ نوشی کے خلاف بیداری تقریب کا انعقاد کیا ۔

منشیات کے خلاف بیداری تقریب

By

Published : May 31, 2019, 6:06 PM IST

پروگرام میں مقررین نے تمبا کے منفی اثرات کے تعلق سے زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقررین نے بتایا کہ ہر برس تمباکو نوشی سے پیدا ہو نے والی بیماریوں سے کافی تعداد میں لوگوں کی موت ہوتی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر برس پوری دنیا میں 60 لاکھ افراد مرتے ہیں۔

اس موقع پر چیف میڈیکل افسر رامبن کے ڈاکٹر سیف الدین خان نے کہا کہ عام لوگوں میں تمباکو نوشی سے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کر نے کی ضرورت ہے۔

اس تقریب میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رامبن ڈاکٹر جے پی سنگھ، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر اقبال بٹ اور دیگر طبی و نیم طبی عملہ موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمباکو نوشی نہ کرنے کی حلف دلایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details