اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانہال: فوج نےکورونا ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا

ویکسینیشن کمیپ میں قریب 50 افراد کو عالمی کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ویکیسن کا ٹیکہ لگایا گیا۔ لوگوں نے آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوے بتایا کہ آرمی ان کی ہر گھڑی مصیبت میں ساتھ دیتی ہے۔

بانہال: فوج نےکورونا ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا
بانہال: فوج نےکورونا ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا

By

Published : May 26, 2021, 2:22 AM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن میں انڈین آرمی نے سب ڈویژن بانہال کےعلاقے زبون میں خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ کے لیے ایک کمیپ سیول انتظامیہ کے اشتراک سے لگاکر ویکسینیشن مہم شروع کی۔

بانہال: فوج نےکورونا ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا

ویکسینیشن کمیپ میں قریب 50 لوگوں کو عالمی کورونا وبا کی روک تھام کے لیے کورونا ویکیسن کا ٹیکہ لگایا گیا۔ اس طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوے بتایا کہ آرمی ان کی ہر گھڑی مصیبت میں ساتھ دیتی ہے۔

اس موقع پر بلاک میڈیکل بانہال ڈاکٹر رابیہ خان نے آرمی کی جانب سے کیمپ لگانے اور لوگوں کو جمع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال سے ربط کرنے لوگوں سے گزارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details