اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن میں کئی ماہ سے آنگن باڑی سینٹر بند - ضلع

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سربگنی میں قائم آنگن باڑی سینٹر کئی ماہ سے بند پڑے ہیں، راشن فراہم کیے جانے کے باوجود بچوں تک نہیں پہنچتے۔

بند پڑے آنگن باڑی

By

Published : Jun 20, 2019, 7:35 PM IST

محکمے کی جانب سے ان سینٹرز کو راشن اور دیگر اشیا تو فراہم کیے گئے ہیں لیکن وہ لوگوں تک پہنچائے نہیں جارہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ بھی غفلت کی نیند سو رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب پسماندہ علاقوں کا دورہ کیا اور آنگن باڑی سینٹرز کا دورہ کرکے صورتحال جاننے کی کوشش کی تو حالات اس قدر خستہ تھے جس کو بیان بھی نہیں کیا جا سکتا۔

آنگن باڑی بے توجہی کا شکار

لوگوں میں ناراضگی تو ہے ہی ساتھ ہی لوگ مایوس بھی ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کے آنگن باڑی سینٹر اکثر بند رہتے ہیں۔ جس سے راشن بھی نہیں ملتا۔

لوگوں کا یہاں تک کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمے میں شکایت بھی کئی گئی اور افسران کو اس بابت مطلع بھی کیا گیا لیکن ابھی تک کسی طرح کے اقدامات نہیں کیے گئے ۔ لوگ انتظامیہ سے فریاد کر رہے ہیں کہ انہیں بحال کیا جائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details