جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کی تعداد میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیرے تعلیم ایم بی بی ایس کے اٹھارہ طلبہ کورونا مثبت MBBS Students Covid positive پائے گئے، جنہیں فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ وہیں کالج میں زیر تعلم طلبہ کے لیے کووڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسیل ڈاکٹر غلام علی شاہ Dr. Ghulam Ali Shah Principal GMC Rajouri نے کہا کہ کالج میں کلاسسز پہلے سے ہی آن لائن چل رہے ہیں اور جو طلبہ مثبت آئے ہیں، انہیں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔