اردو

urdu

ETV Bharat / city

سچن تندولکر کی صلاح: مڈارام کے ویڈیو سے کریں 2020 کی شروعات - کٹےکلیان وکاس کھنڈ پنچایت

ساتویں کلاس میں پڑھنے والے ایک معذور بچے مڈا رام کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر سچن تندولکر اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے سال 2020 کی شروعات مڈارام کے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیا۔

سچن تندولکر کی صلاح
سچن تندولکر کی صلاح

By

Published : Jan 3, 2020, 8:43 AM IST

کٹےکلیان وکاس کھنڈ پنچایت کے باشندہ مڈارام کا ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سے لیکر کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تندولکر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے، جسے اب تک لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

سچن تندولکر کی صلاح: مڈارام کے ویڈیو سے کریں 2020 کی شروعات

ویڈیو میں معذور مڈا رام کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح بلےبازی کرتے ہوئے اور رن لینے کے لیے دوڑتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔

سچن تندولکر نے مڈا رام کا ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بچے کے ویڈیو کے ساتھ اپنے 2020 کی شروعات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details