مسلم خواتین کے تعلق سے عموماً یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ تعلیم و تخلیق کے میدان سے دور اور قوم و ملت کی تعمیر سے لا تعلق ہوتی ہیں۔ تاہم، اس طرح کے منفی پروپگنڈوں کے باوجود مسلم خواتین تحقیق و تخلیق اور سائنس کے میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اور قوم و ملت کی ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک مسلم خاتون رضیہ شیخ ہیں جو مہوا چائے کی موجد ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں مختلف دلچسپ باتیں بتائیں جو کسی پوشیدہ خزانہ سے کم نہیں ہیں۔
مہوا چائے کی موجد: رضیہ شیخ سے خصوصی بات چیت - ڈائریکٹر رضیہ شیخ کا دعویٰ
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ' آج کے دور میں جس طرح سے قوت مدافعت اور غذایئت سے بھرپور خوراک ہر فرد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے, اسے دیکھتے ہوئے انہوں نے غذائیت سے بھرپور مہوا چائے تیار کیا ہے۔
آج کے دور میں جہاں لوگ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے اور موٹاپے کو کم کرنے کے لیے گرین ٹی سمیت مختلف قسم کی مشروبات پی رہے ہیں۔ اسی درمیان اب ایک اور چائے سرخیوں میں ہے۔ یہ چائے بستر کے جنگلی مہوا سے تیار کی گئی مہوا چائے ہے۔ بستر فوڈ کی ڈائریکٹر رضیہ شیخ کا دعویٰ ہے کہ مہوا کی چائے نہ صرف تھکن کو دور کرتی ہے بلکہ جسم کو چستی و توانائی بھی بخشتی ہے۔'
قدرتی خوبصورتی سے مالا مال بستر کا قدرتی کھانا (نامیاتی کھانا) ملک و بیرون ملک بہت مشہور ہے۔ خاص طور بستر شراب کے نام سے مشہور سلفی درخت کا رس، چپڑا چٹنی اور مہوا سے بنی شراب ویسے تو پہلے سے ہی مشہور ہے، تاہم بستر کی بیٹی رضیہ شیخ کی تیار کردہ مہوا کے 'لڈو' نے بستر کی دنیا میں ایک الگ شناخت قائم کی۔ مہوا لڈ کے ساتھ رضیہ شیخ نے مہوا کی کینڈی بھی تیار کی ہے، ان دونوں کی مانگ کو دیکھ کر رضیہ نے مہوا چائے بھی تیار کی ہے۔