اجیت جوگی نے کہا کہ تاریخ اور سائنس ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہے۔ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ یہ وبا 1918 میں آئی تھی۔ سب سے زیادہ اس کا اثر بھارت میں ہوا تھا۔ یہ وبا تین مراحل میں آئی۔ پہلے مرحلے میں، بھارت، جنوبی ایشیا میں کم اثر پڑا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت پر اس کا بہت زیادہ اثر تھا جس سے سنہ 1918 میں تقریبا 1.5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے۔ میرے سسر کے والد بھی اسی وبا کی وجہ سے سدھار گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ابھی اس کا اثر بہت کم ہے۔لیکن اگر سنہ 1918 کی طرح معاملہ ہوا تو پریشانی میں اضافہ ہوگا اور ان حالات کے پیش نظر میڈیسین، وینٹیلیٹرز اور دیگر انتظامات کرنے ہوں گے۔