دراصل کسانوں نے دھان کی فصل لگائی، لیکن ٹوکن کٹوانے پر ان کے رکارڈ میں مکے کی فصل لکھ دی گئی۔ وہیں کئی کسان کے رقبے میں بھی کٹوتی کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے بدھ کے روز گاؤں مارنگ پوری کے قرض تلے دبے کسان دھنی رام مرکام نے رقبے میں کٹوتی کی وجہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے افسران میں افرا تفری مچ گئی اور سبھی غلطیوں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
طلاعات کے مطابق دھنی رام مرکام کی مارنگ پوری کے پاس 6.70 ایکڑ زمین ہے، جس پرتقریبا 100 کنتل دھان کا رجسٹریشن ہونا چاہیے۔ جب اس نے اپنے رشتہ دار پریم پال نیتام کو ٹوکن کٹانے لیمپس سلنا بھیجا تو اسے پتہ لگا کہ وہ 11 کنتل دھان ہی بیچ سکا۔