اردو

urdu

ETV Bharat / city

رائے پور: پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

کانگریس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر رائے پور کے بوڈھا پارہ احتجاجی مقام پر ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران کانگریس کارکنوں نے مودی حکومت پر ملک کے عوام کو لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کارکنوں نے سائیکلوں، بیل گاڑیوں پر سوار ہوکر قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی۔

Congress protests against rising petrol and diesel prices in raipur
رائے پور: پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 29, 2020, 5:39 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کانگریس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کانگریس کارکنوں نے گانا گا کر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا

اس دوران کانگریس کارکنوں نے گانا گا کر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کانگریس قائد نے کلکٹر کے توسط سے گورنر اور صدر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بوڈھا پارہ احتجاجی مقام پر کیے جارہے احتجاج کے دوران رسی سے بندھی کار کھینچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کو اسی طرح اپنی گاڑیاں چلانی پڑے گی یا پھر اسے فروخت کرنی پڑسکتی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر موہن مرکام نے کہا کہ مرکزی حکومت لوگوں کی جیب میں ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے 6 سال سے مرکز میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کو مہنگائی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک سائیکل پر سفر کرکے بڑھتی مہنگائی اور مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

موہن مرکام نے کہا کہ مرکز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے باعث عام لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کو سنبھالنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے استعفی دینے کی درخواست کی ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی چھایا ورما نے کہا کہ مودی حکومت چھتیس گڑھ کی ہر چیز کو اپنا سمجھتے ہیں۔ وہ یہاں چھتیس گڑھ کا کوئلہ ، پانی سب مرکز میں لے جا رہے ہیں۔

ریاست اور ریاست کے عوام اس سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر کواسی لکھما نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو عوام دشمن ، کاروبار مخالف اور کسان مخالف بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کورونا کے بارے میں بڑی بڑی باتیں کی تھیں لیکن اب وہ ملک کو لوٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details