دولہا اور دلہن کو ہلدی بھی لگی اور دونوں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بارات تو نہیں نکلا لیکن منڈپ میں دولہا نے سر پر سہرا بھی سجایا اور شادی کے جوڑے میں سجی دلہن نے سات پھیرے بھی لگائے اور پنڈت جی نے آنلائن منتر بھی پڑھے۔
آن لائن ویڈیو کے ذریعے امریکہ ، کینیڈا ، پونے ، رائے پور اور بریلی کے سینکڑوں رشتہ داروں نے دلہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی۔ خاص بات یہ تھی کہ پوری شادی میں کسی طرح کا کوئی خرچ نہیں ہوا۔ رائے پور کے شنکر نگر کے باشندہ سندیپ ڈانگ کے بیٹے سوشین کی شادی دو سال قبل بریلی کے کرشنا کمار نارنگ کی بیٹی کیرتی نارنگ سے طے ہوئی تھی اور 19 اپریل کو 'ڈیسٹینیشن ویڈنگ' ہونی تھی۔